متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر شیخ حمدان کی جڑواں بچوں کے ساتھ تصویر وائرل

دبئی کے ولی عہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے جڑواں بچوں شیخہ اور راشد کی دلکش تصویر شیئر کی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 3 دسمبر 2021 11:29

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر شیخ حمدان کی جڑواں بچوں کے ساتھ تصویر وائرل
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر شیخ حمدان کی جڑواں بچوں کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے جڑواں بچوں شیخہ اور راشد کی دلکش تصویر شیئر کی ، انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بچوں کی جوڑی کیمرے کی جانب تو نہیں دیکھ رہی لیکن وہ یو اے ای کے روایتی لباس میں سجے ہوئے نظر آرہے ہیں ، جہاں 6 ماہ کی شیخہ نے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کے رنگوں والے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور راشد کنڈورا میں ملبوس ہے اور گٹرا (سر کی پوشاک) نے اس کے لباس کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

 

 
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ حمدان معمول کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو پوسٹ کرتے ہیں ، ان کی فیڈز کے ذریعے ہی متحدہ عرب امارات اور باقی دنیا نے انہیں مختلف اسٹنٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہے ، جن مین کبھی وہ شارک اور ہاتھی کے ساتھ تیراکی کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی خاردار تاروں کی رکاوٹ سے باہر نکلتے اور ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے دکھاتئی دیتے ہیں تاہم دبئی ولی عہد اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر شاذ و نادر ہی شیئر کرتے ہیں لیکن چوں کہ اس وقت دنیا یو اے ای کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے تو ایسے میں کوئی وجہ نہیں کہ جڑواں بچے بھی اپنے حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ہر سال 2 دسمبر کو منایا جانے والا متحدہ عرب امارات کا قومی دن سب سے نمایاں جشن ہے اور 2021ء ملک کی 50 ویں سنہری سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے ، 2 دسمبر 1971 کو امارات کے حكام نے متحدہ عرب امارات بنانے کے لیے ایک اتحاد کے معاہدے پر دستخط کیے ، جس کے ذریعے الگ الگ ریاستوں کو ایک ترقی پسند قوم میں تبدیل کیا ، اس قومی دن کو یو اے ای بھر میں بہت شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے ، جشن منانے کیلئے ملک کے ہر کونے کو متحدہ عرب امارات کے جھنڈے سے سجاتے ہیں تاکہ جوش وخروش پیدا ہو۔

اس کے علاوہ شاپنگ مال ، فلک بوس عمارتوں ، ساحلوں اور پارکوں کو سرخ ، سفید ، سبز اور سیاہ رنگ سے مزین اور شاندار انداز میں سجایا جاتا ہے ، ثقافتی سرگرمیوں ، بیرونی تفریح اور براہ راست تقریبات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف اشیاء پر حیرت انگیز سیل ، فضائی ٹکٹوں پر خصوصی رعایتیں ، ریفل انعامات اور بہت سے دیگر فوائد بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں