دبئی کی بلند و بالا عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

شیخ زید روڈ پر واقع عمارت کے رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 دسمبر 2021 00:38

دبئی کی بلند و بالا عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2021ء) دبئی کی بلند و بالا عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو دبئی کے رہائشیوں میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ شہر میں واقع ایک بلند و بالا عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ شیخ زید روڈ پر واقع عمارت کے رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے 2 رہائشی اپارٹمنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بلند و بالا عمارت میں بھڑکنے والی آگ کے شعلے آس پاس کے علاقوں سے دیکھے گئے جس سے شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے۔ آگ لگنے کی اطلاع کے بعد دبئی سول ڈیفنس کے اہلکار فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور صرف 20 منٹوں کی محنت کے بعد آگ بجھا لی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل سے قبل ہی رہائشیوں کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا تھا، آگ لگنے کے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ بروقت ایکشن میں آ کر عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لینے والے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی شہریوں نے دل کھول کر تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں