دبئی میں اڑنے والی سوپرگاڑی کا کامیاب تجربہ

بجلی سے چلنے والی سوپرگاڑی 3 ہزار فٹ بلندی پر 220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 14 جنوری 2022 04:26

دبئی میں اڑنے والی سوپرگاڑی کا کامیاب تجربہ
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء ) دبئی میں اڑنے والی سوپرگاڑی کا کامیاب تجربہ بجلی سے چلنے والی سوپرگاڑی 3 ہزار فٹ بلندی پر 220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے- تفصیلات کے مطابق دبئی میں اڑنے والی سوپرگاڑی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اُڑن گاڑی کی آزمائشی پرواز دبئی کےصحرائی علاقے میں کی گئی۔

بجلی سے چلنے والی اُڑن گاڑی لندن کی ایک کمپنی نے تیارکی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس سوپرگاڑی عمودی پرواز کرسکتی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سوپرگاڑی 3 ہزار فٹ بلندی پر 220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے، آزمائشی طورپرگاڑی نے13 فٹ بلندی پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ پرواز کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ برس دبئی میں ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاو اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، امریکی کمپنی ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023ءمیں دبئی میں ا±ڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف ا±ڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ ا±ڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر کی ساخت جیسی ہو گی۔گزشتہ برس المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 ءمیں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی۔یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24 میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں