دبئی میں عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکل آیا

برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومنے والا شخص لوگوں کو ہراساں کرتا رہا، شکایت موصول ہونے پر پولیس کی دوڑ لگ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جنوری 2022 00:29

دبئی میں عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکل آیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2022ء) دبئی میں عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکلنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں پولیس کو ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)



گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکل آیا اور اس قابل اعتراض حالت میں سڑکوں پر گھومتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کرتا رہا۔

شکایت موصول ہونے پر پولیس فوری ایکشن میں آئی اور برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومتے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ دبئی پولیس کے مطابق بعد ازاں میڈیکل معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومنے والا شخص سنجیدہ نوعیت کے ذہنی امراض میں مبتلا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments