فاطمہ ثنا آئی سی سی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب

فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں، رپورٹ

اتوار 23 جنوری 2022 20:35

فاطمہ ثنا آئی سی سی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان کی بیٹی فاطمہ ثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوگئیں،فاطمہ ثنا آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان ویمن ٹیم کی نوعمر کھلاڑی فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا۔

اس ایوارڈ پر فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈ جیتنے پر خوش ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا ویمن ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہیں۔پاکستان کے محمدرضوان بھی ایک اور ایوارڈ پلیئر آف دی ایئر کے امیدوار ہیں، جس کیلئے ان کا شاہین شاہ آفریدی سے مقابلہ ہے، جبکہ ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر اعظم کو ملنے کا امکان ہے۔دیگر کیٹگری میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ، ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریا کی آندریا مائی زبیدہ قرار پائیں۔مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ عمان کے ذیشان مقصود کے نام رہا اور ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر جنوبی افریقہ کے ینیمن ملان قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments