- Home
- International
- News
- دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی بائنانس کو دبئی میں آپریشنز کے آغاز کیلئے لائسنس ..
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنی بائنانس کو دبئی میں آپریشنز کے آغاز کیلئے لائسنس مل گیا
بائنانس کو پری کوالیفائیڈ سرمایہ کاروں اور پیشہ ورانہ مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں تک محدود ایکسچینج پروڈکٹس اور خدمات کی توسیع کی اجازت ہوگی
محمد علی جمعہ 18 مارچ 2022 23:15
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ لائسنس کے حصول کے بعد بائنانس کو دبئی میں کچھ آپریشنز کی اجازت ہو گی۔
بائنانس کو پری کوالیفائیڈ سرمایہ کاروں اور پیشہ ورانہ مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں تک ہی محدود ایکسچینج پروڈکٹس اور خدمات کی توسیع کی اجازت ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے والے تمام سروس فراہم کنندگان کی بتدریج نگرانی کی جائے گی تاکہ ریٹیل مارکیٹ تک رسائی کو کھولا جا سکے۔ جبکہ کرپٹو کمپنی دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں بلاک چین ٹیکنالوجی کا مرکز بھی بنائے گی۔ دنیا بھر کے مالیاتی ریگولیٹرز نے بائنانس کو نشانہ بنایا ہے، کچھ نے پلیٹ فارم پر بعض سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے اور دوسروں نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ یہ ان کے دائرہ اختیار میں کام کرنے کا لائسنس یافتہ نہیں ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات، جو کہ خلیجی خطے کا مالیاتی دارالحکومت قرار دیتا ہے، علاقائی معاشی مسابقت کے گرم ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار کی نئی شکلوں کو راغب کرنے کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے اور ضابطے کو تیار کرنے پر زور دے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں دبئی نے گزشتہ ہفتے ورچوئل اثاثوں کو کنٹرول کرنے والے اپنے پہلے قانون کو اپنایا اور اس شعبے کی نگرانی کے لیے ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک ریگولیٹر کے طور پر قائم کیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بائنانس نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ کمپنی دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ساتھ دبئی میں ایک بین الاقوامی ورچوئل اثاثہ ایکو سسٹم قائم کرنے اور ورچوئل اثاثہ جات کے ضوابط کی ترقی میں مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری کے مطابق بائننس اپنے علاقائی کاروبار کو دبئی سے نئے اعلان کردہ ریگولیٹری ماحولیاتی نظام میں چلانے کے قابل ہو جائے گا جو جامع قانون سازی اور بین الاقوامی طور پر قابل اطلاق پالیسی فریم ورک کے تابع ہے۔دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
دبئی میں پرائیویٹ سکولز کو فیس میں اضافے کی اجازت دیدی گئی
دبئی میں غیرملکی خاتون کا قبولِ اسلام کے چند گھنٹوں بعد انتقال
یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش
امارات میں شدید بارشیں، دبئی کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں
امارات میں ملازمین کو عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری