دبئی جانے والے اب خطے کی سب سے بڑی سینما اسکرین پر من پسند فلموں سے لطف اندوز ہوں گے

ٹینس کورٹ سے دوگنے سائز کی 423 مربع میٹر کی مشرق وسطیٰ کی اب تک کی سب سے بڑی سنیما اسکرین کا افتتاح دبئی ہلز مال میں 31 اگست کو کیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 10 اگست 2022 12:37

دبئی جانے والے اب خطے کی سب سے بڑی سینما اسکرین پر من پسند فلموں سے لطف اندوز ہوں گے
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اگست 2022ء ) دبئی میں خطے کی سب سے بڑی سنیما اسکرین جلد عوام کے لیے کھلنے والی ہے، ٹینس کورٹ سے دوگنے سائز کی 423 مربع میٹر کی مشرق وسطیٰ کی اب تک کی سب سے بڑی سنیما اسکرین کا افتتاح 31 اگست کو کیا جائے گا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی ہلز مال میں راکسی سینماز 423 مربع میٹر کی ایک بڑی اسکرین کی نقاب کشائی کرنے کے لیے کمر بستہ ہے جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے جانے والے سنیما کے تجربے کے لیے ٹینس کورٹ سے دوگنے سائز کی اسکرین ہے، 31 اگست کو عوام کے لیے کھلنے والی مشرق وسطیٰ کی اب تک کی سب سے بڑی سنیما اسکرین دبئی میں تفریح ​​کے شعبے میں تین درجوں یعنی سٹینڈرڈ، پریمیم اور ڈائریکٹر بکس میں 382 پریمیم سیٹوں کے ساتھ ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دبئی ہولڈنگ انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرنینڈو ایروا نے کہا کہ دبئی ہلز مال میں 15 اسکرینوں پر مشتمل راکسی سنیما ملٹی پلیکس یو اے ای کے ناظرین کے لیے ہماری تمام اسکرینوں پر انٹرٹینمنٹ کی نئی سطحوں کے ساتھ سنیما جانے والے تجربے کی نئی تعریف کرے گا، Roxy Xtreme نے دبئی اور وسیع تر علاقے میں سینما گھروں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے کیوں کہ بڑی اسکرین ہر قسم کی فلموں کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹرز باکسز سنیما میں اپنی نوعیت کا پہلے پرتعیش سویٹس ہیں جو انتہائی آرام اور رازداری کے ساتھ اسکرین کا شاندار نظارہ پیش کرتے ہیں، ہر وی آئی پی ڈائریکٹرز باکس میں 12 پرتعیش نشستیں ہیں جو فلم دیکھنے والوں کو دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ سنیما کے یادگار تجربے سے لطف اندوز کرنے کے قابل بناتی ہیں، ڈائریکٹر باکسز میں مہمان اپنی عالیشان نشستوں کو چھوڑے بغیر آن ڈیمانڈ ویٹر سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جہاں ایک بٹن کو چھونے پر مہمان اپنی نشستوں پر ٹیک لگا سکتے ہیں اور فرسٹ کلاس ہوائی جہاز کے کیبن کے احساس کے لیے فوٹ ریسٹ اور ہیڈ ریسٹ کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، وائرلیس چارجنگ، آرام دہ سیٹیں ڈائریکٹرز باکس کے تجربے میں معیاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نئے Roxy Cinemas Dubai Hills Mall میں مجموعی طور پر 15 اسکرینیں ہیں، جن میں سات پلاٹینم اسکرینز (اکتوبر سے فلموں کے شائقین کے لیے دستیاب ہیں) ، سات سلور اسکرینز اور گراؤنڈ بریکنگ Roxy Xtreme جو 28 میٹر بائی 15.1 میٹر کی پیمائش کرتی ہے تاکہ 423 مربع میٹر اسکرین پر فلمی جادو دکھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں