دبئی میں منٹوں کے اندر گاڑی کی آن لائن رجسٹریشن ممکن‘ آر ٹی اے نے طریقہ بتا دیا

آپ کو صرف اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ لینے کے لیے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے کسٹمر ہیپی سینٹر جانا ہوگا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 11 اگست 2022 12:59

دبئی میں منٹوں کے اندر گاڑی کی آن لائن رجسٹریشن ممکن‘ آر ٹی اے نے طریقہ بتا دیا
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 اگست 2022ء ) بالکل نئی یا پہلے سے کسی کی ملکیت  کار حاصل کرنا ایک انتہائی دلچسپ لمحہ ہوتا ہے، ایک بار جب آپ تمام ضروری ادائیگیاں کر لیتے ہیں تو آپ کو گاڑی چلانے سے پہلے زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ آپ کی گاڑی کی رجسٹریشن کا عمل دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے ذریعے آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے RTA نے صارفین کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے UAE پاس کے ذریعے صرف لاگ ان کرکے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں، یو اے ای پاس ایک اسمارٹ فون ایپلی کیشن ہے جو ایک ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے طور پر کام کرتی ہے جو آپ کو ہزاروں سرکاری خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ 


اگر آپ کار کی خریداری کرنے والے ہیں تو دبئی میں اپنی گاڑی کو رجسٹر کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے؛
1> RTA کی ویب سائٹ www.rta.ae پر جائیں۔

(جاری ہے)

2> 'Services' کے ٹیب میں 'Drivers and car owners service'  پر کلک کریں اور 'Apply for registering a 'new vehicle کو منتخب کریں۔
3> اس کے بعد آپ سے UAE PASS اکاؤنٹ استعمال کرکے سائن ان کرنے کو کہا جائے گا، ایک بار جب آپ لاگ ان کا عمل مکمل کر لیں گے، آپ کو اپنے ذاتی ڈیش بورڈ پر بھیج دیا جائے گا۔
4> 'vehicles' پر کلک کریں اور پھر 'Register new vehicle' پر کلک کریں۔
5> اس کے بعد درج ذیل دستاویزات اور تفصیلات اپ لوڈ کریں؛
a) اگر آپ بالکل نئی کار خرید رہے ہیں تو الیکٹرانک تبدیلی کی ملکیت کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں، اگر آپ نے کار متحدہ عرب امارات کے باہر سے امپورٹ کی ہے تو ایکسپورٹ سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔

b) گاڑی کے ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ۔
c) اگر گاڑی GCC وضاحتوں کے مطابق نہیں تھی تو گلف تصریح کی مطابقت کا فارم (یو اے ای کے معیارات کا ٹیسٹ)۔
d) الیکٹرانک انشورنس سرٹیفکیٹ، جو چھ ماہ یا اس سے زیادہ کے لیے درست ہونا چاہیے۔
e) دبئی سے جاری کیا گیا رہائشی ویزا، اگر آپ کے پاس دبئی کی طرف سے جاری کردہ ویزا نہیں ہے تو اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو دبئی میں مستقل رہائش جیسے کچھ تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔

6> ادائیگی الیکٹرانک طریقے سے کریں جو 400 درہم کے ساتھ 20 درہم اکنالجمنٹ اور اختراعی فیس ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد آپ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ پلیٹ نمبر حاصل کرنے کے لیے RTA سروس سینٹر جا سکتے ہیں، اگر آپ اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست نہیں دینا چاہتے ہیں تو آپ اس کے لیے ام رمول، المنارہ، دیرہ یا البرشہ کے RTA سروس سینٹرز پر بھی درخواست دے سکتے ہیں، آپ تسجیل یا شمل جیسے منظور شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں بھی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرسکتے ہیں تاہم ایک مرکز میں اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے آپ کو اپنی کار انشورنس اور ایمریٹس آئی ڈی کی کاپیاں فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں