دبئی میں آن لائن کسی کی بھی توہین پر 5 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا

جرم کے کرتکب فرد کو قید بھی بھگتنا پڑسکتی ہے۔ دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 17 اگست 2022 13:43

دبئی میں آن لائن کسی کی بھی توہین پر 5 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 اگست 2022ء ) متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں آن لائن کسی کی بھی توہین پر لاکھوں درہم جرمانے اور قید کی سزا سے خبردار کیا گیا ہے کہ آن لائن لوگوں کی توہین کرنے پر ناصرف 5 لاکھ درہم جرمانہ بلکہ اس جرم کے کرتکب فرد کو قید بھی ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے رہائشیوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آن لائن دوسروں کی توہین کرنے والے شخص کو 5 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، اس ضمن میں دبئی پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اسسٹنٹ چیف پراسیکیوٹر دیرا پراسیکیوشن خالد حسن المطاوع نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قید اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب میں حال ہی میں ایک نوجوان جس نے اپنے ساتھی کو واٹس ایپ کے ذریعے توہین آمیز آڈیو پیغام بھیجا تھا، اسے اس جرم میں 10 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، العین کی عدالت نے ایک عرب شخص کو حکم دیا کہ وہ مدعی کو ہرجانے کی رقم ادا کرے کیوں کہ وہ آن لائن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے صوتی پیغام میں اپنے ساتھی کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کا مجرم پایا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح موبائل فون فراڈ پر کرنے کے جرم میں 3 غیرملکیوں کو 7 سال قید اور تقریباً 8000 درہم جرمانے کے سزا سنادی گئی، 2 ایشیائی اور ایک افریقی باشندے نے بینک ملازمین کی نقل کرتے ہوئے دھوکہ دہی کی واردات کی، عجمان میں 3 افراد کو فون اسکینڈل کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عجمان کی فوجداری عدالت نے 2 ایشیائی اور ایک 32 سالہ افریقی باشندے کو 7,800 درہم جرمانہ بھی کیا کیوں کہ انہوں نے اتنی ہی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیائی تھی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں