جی سی سی میں مقیم غیرملکیوں کیلئے امارات کے ای ویزہ کی سہولت
خطے میں رہائش پذیر تمام تارکین وطن ای ویزہ کیلئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی فار فارنرز افیئرز دبئی کی ویب سائٹ یا فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی کو درخواست دے سکتے ہیں
ساجد علی بدھ 23 اکتوبر 2024 16:51
(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ جی سی سی خطے میں مقیم تارکین وطن کے لیے سفر سے پہلے ای ویزہ حاصل کرنا ضروری ہے جو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی تاریح سے 30 دن قیام کی اجازت دیتا ہے، تاہم اماراتی ویزہ کی شرائط کے تحت جی سی سی ممالک کے رہائشی کو اس صورت میں یو اے ای میں داخلے سے روک دیا جائے گا اگر یہ معلوم ہوا کہ غیرملکی کا اقامہ منسوخ یا ختم کردیا گیا ہے یا امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے بعد غیرملکی کا پروفیشن تبدیل ہوچکا ہو، غیرملکی کے اقامے کی مدت امارات میں داخلے کے وقت ایک سال سے کم نہیں ہونی چاہیئے، پاسپورٹ کم از کم 6 ماہ تک کے لیے کارآمد ہونا ضروری ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے بھی جاری کیے جاتے ہیں جن میں سے ایک 48 گھنٹے کا ہے جو مفت جاری ہوتا ہے اور دوسرا 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ صرف 50 درہم میں جاری کرایا جاسکتا ہے، ٹرانزٹ ویزہ صرف امارات کی قومی ایئرلائنز کے ذریعے جاری ہوسکتا ہے، ٹرانزٹ ویزوں میں توسیع ممکن نہیں ہے۔ ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے متحدہ عرب امارات کا 48 گھنٹوں کا مفت ٹرانزٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاسپورٹ یا سفری دستاویز کی میعاد یو اے ای میں داخلے پر 3 ماہ سے کم نہ ہو، وائٹ بیک گراؤنڈ والی تصویر، مکمل ایئر ٹکٹ بھی ضروری ہے یعنی مسافر کے پاس جہاں سے وہ آیا اس ملک اور جہاں جانا چاہتا ہے وہاں کے ملک کا ٹکٹ ہونا چاہیئے جب کہ 96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزہ کے لیے امارات میں داخلے کے وقت پاسپورٹ اور سفری دستاویز کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیئے، وائٹ بیک گراؤنڈ والی تصویر اور ایئر ٹکٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستانی بزنس مین خاور حسین کی جانب سے یو اے ای کے 53واں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام
دبئی میں بس سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت دے دی گئی
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مفت پارکنگ کا اعلان
امارات کے قومی دن پر صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ کا اعلان
امارات میں غیرملکیوں کیلئے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کا اجراء شروع
دبئی میں جدید کیمرے نصب‘ رنگین شیشوں میں بھی فرار ممکن نہیں
دبئی میں نئی ایئرلائن شروع کرنے کا اعلان‘ مفت سفر کی پیشکش
دبئی میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک
کسی خلاف ورزی میں نہ ملوث افراد کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان
جی سی سی میں مقیم غیرملکیوں کیلئے امارات کے ای ویزہ کی سہولت
دبئی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر نئے سخت قوانین متعارف
نیوزی لینڈ کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت گئی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
قومی دن پر اماراتی صدر کے ہاتھ سے لکھے پیغام نے دل چُھو لیے
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 7 معاہدوں کو حتمی شکل دیدی گئی
-
’پاکستان یو اے ای دوستی زندہ باد‘
-
پاکستانی بزنس مین خاور حسین کی جانب سے یو اے ای کے 53واں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام
-
دبئی میں بس سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت دے دی گئی
-
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مفت پارکنگ کا اعلان
-
امارات کے قومی دن پر صارفین کیلئے مفت انٹرنیٹ کا اعلان
-
ریاض میٹرو چلنے کیلئے تیار‘ ٹکٹوں کی قیمت بتادی گئی
-
یو اے ای ملازمت پر جانے والوں کیلئے پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹ لازمی قرار
-
امارات میں غیرملکیوں کیلئے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کا اجراء شروع
-
پاکستانیوں کو یو اے ای کا ویزہ نہ ملنے کے معاملے پر بیان جاری
-
شارجہ پاکستان بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد، اقتصادی ترقی کے مشترکہ وژن پر اظہار خیال