متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مفت پارکنگ کا اعلان

آر ٹی اے کے تکنیکی معائنہ اور کسٹمر ہیپی نیس مراکز 2 اور 3 دسمبر کو بند رہیں گے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 30 نومبر 2024 13:12

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مفت پارکنگ کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر 2024ء ) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دبئی میں مفت پارکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اگلے پیر اور منگل کو 53 ویں یونین ڈے کی چھٹی کے دوران سوائے کثیر المنزلہ پارکنگ کے تمام پبلک پارکنگ مفت رہے گی۔ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ادارے کے سروس فراہم کرنے والے مراکز تکنیکی معائنہ اور کسٹمر ہیپی نیس مراکز 2 اور 3 دسمبر کو 53 ویں یونین ڈے کی تعطیل کے دوران بند رہیں گے، 4 دسمبر بروز بدھ کو معمول کے کام کے اوقات کے مطابق کام دوبارہ شروع ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہر سال 2 دسمبر کو 1971ء میں امارات کے اتحاد کا جشن منانے کے لیے قومی دن منایا جاتا ہے جسے اب عید الاتحاد قرار دیا گیا ہے، قومی دن کے تقریبات کے دوران توقع ہے کہ آتش بازی سے آسمان کو روشن کیا جائے گا، مالز اور تفریحی مقامات سے لے کر ساحل سمندر اور صحرا تک ہر جگہ قومی پرچم لہرائے جائیں گے، سرکاری تقریب میں ملک کے حکمرانوں اور رہنماؤں کو جمع کیا جائے گا جس کا انعقاد العین میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت انسانی وسائل اور اماراتی (MOHRE) نے کہا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کو 2 اور 3 دسمبر کو پیر اور منگل کے روز پیڈ چھٹیاں ملیں گی، اس کو ہفتہ اتوار کے ویک اینڈ کے ساتھ ملایا جائے تو یہ چار دن کی تعطیلات بنتی ہیں، چھٹیوں کا اعلان ایک سرکلر کے ذریعے سامنے آیا جو 2024ء کے لیے عام تعطیلات کے بارے میں کابینہ کے فیصلے سے ہم آہنگ ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وزارتوں اور وفاقی اداروں میں کام کرنے والوں کے لیے بھی ان ہی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، ملک میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے کارکنوں کے لیے ایک متفقہ تعطیل کی پالیسی لاگو کی گئی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام ملازمین کو سال بھر میں یکساں تعداد میں چھٹیاں ملیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں