پاکستانی بزنس مین خاور حسین کی جانب سے یو اے ای کے 53واں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل اتوار 1 دسمبر 2024 23:27

پاکستانی بزنس مین خاور حسین کی جانب سے یو اے ای کے 53واں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1 دسمبر2024ء) پاکستانی بزنس مین خاور حسین نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ تقریب کے دوران ایک بڑے کیک کاٹا گیا اور خاور حسین نے یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو اے ای ان کے دل کے قریب ہے اور یہاں کی ترقی اور امن ان کے لیے قابلِ فخر ہے۔ تقریب میں شریک پاکستانی صحافیوں نے بھی یو اے ای کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ یو اے ای ان کا دوسرا گھر ہے اور یہاں کا ماحول اور مواقع انہیں اپنائیت کا احساس دلاتے ہیں۔ یہ تقریب قومی یکجہتی اور دوستی کے جذبات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں