دبئی میں سمارٹ فونز اور گھڑیاں لوٹنے پر پاکستانی شہری کو سزا

دبئی پولیس گروہ میں سے ایک شخص کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی جس کے باقی ساتھی فرار ہیں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 1 فروری 2025 15:43

دبئی میں سمارٹ فونز اور گھڑیاں لوٹنے پر پاکستانی شہری کو سزا
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری 2025ء ) دبئی میں 3 لاکھ درہم سے زائد (2 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ) مالیت کی قیمتی گھڑیاں اور سمارٹ فونز لوٹنے والے پاکستانی شہری کو جیل بھیج دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں ایک ایشیائی شخص کو چاقو کی نوک پر دو رہائشیوں کو لوٹنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی، اس 3 لاکھ درہم سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا اور اسے جیل کی مدت کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرین سات بکس لے کر جا رہے تھے جن میں 2 لاکھ 96 ہزار 300 درہم مالیت کے 100 موبائل فونز اور 10 ہزار درہم مالیت کی 62 گھڑیاں تھیں، راستے میں ایک 28 سالہ پاکستانی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں رہائشیوں کو دبئی کے المرقابات کے علاقے میں ایک مقام پر چاقو کی نوک پر روک لیا، جس کے بعد یہ گروہ ان سے ایک الیکٹرانکس ٹریڈنگ کمپنی کے ڈبوں کو لوٹنے میں کامیاب ہوگیا، جن میں مہنگے سام سنگ و آئی فون اور لگژری گھڑیاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ ملزمان نے ڈبوں کے ساتھ متاثرین کا ذاتی سامان بھی لوٹ لیا انہون نے پہلے متاثرہ ایک ہندوستانی شہری سے سبز رنگ کا سام سنگ الٹرا ایس 22 موبائل فون، ایمریٹس آئی ڈی، دبئی میں جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس، تین بینک کارڈ، ایک کار کی چابی اور 17 ہزار 400 درہم نقد حاصل کیے اور دوسرے متاثرہ ہندوستانی شہری سے نیلے رنگ کا نائکی پرس چرا لیا جس میں ایمریٹس آئی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس، 40 درہم نقد، اور ایک آنر 98 فون تھا، گروہ ان تمام اشیاء کو لے کر فرار ہوگیا، تاہم دبئی پولیس ان میں سے ایک شخص کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی جس کے باقی ساتھی فرار ہیں، ملزم نے دبئی کی فوجداری عدالت کے سامنے مسلح ڈکیتی کے الزامات سے انکار کیا، تاہم وہ مجرم پایا گیا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں