وزٹ ویزے پر امارات آنیوالوں کیلئے میڈیکل انشورنس کی وضاحت جاری

میڈیکل انشورنس پالیسی محدود ہوتی ہے جس کے ذریعہ ہنگامی نوعیت کے امراض کا علاج ممکن ہے

اتوار 9 فروری 2025 09:10

وزٹ ویزے پر امارات آنیوالوں کیلئے میڈیکل انشورنس کی وضاحت جاری
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی فیڈریشن آف انشورنس نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی محدود ہوتی ہے جس کے ذریعہ ہنگامی نوعیت کے امراض کا علاج ممکن ہے۔

(جاری ہے)

خلیجی اخبار امارات الیوم کے مطابق اماراتی فیڈریشن آف انشورنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور میڈیکل انشورنس کمیٹی کے صدر عبدالمحسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزٹرمیڈیکل انشورنس کے ذریعے تمام عمر کے افراد کو ہنگامی نوعیت کا علاج ہی مہیا کیا جاتا ہے دیگر علاج پالیسی میں شامل نہیں ہوتے، اگر کوئی شخص وزٹربیمہ پالیسی پر امارات آتا ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر یا شوگر کا مریض ہے، اس صورت میں طبی بیمہ پالیسی کور نہیں کرتی تاہم اگر زائر کسی ہنگامی نوعیت کے مرض کا شکار ہوجاتا ہے تو بیمہ کمپنی علاج فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

واضح رہے امارات میں سیاحتی ویزے کے لیے بیمہ پالیسی کا پریمیم 50 درہم سے شروع ہوتا ہے جو ایک، دو یا تین ماہ کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں