متحدہ عرب امارات ، فیوجیرہ میں گاڑی سے آدمی کی لاش برآمد

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اپریل 2018 15:59

فیوجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات میں جمعرات کی صبح فوجیرہ کے مربہہ کےعلاقے میں ایک امارتی شخص کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

گاڑی میں لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو 7 بج کے 45 منٹ پر دی گئی جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور گاڑی میں سے تقریباً40 سال عمر کے ایک امارتی شہری کی لاش برآمد کی ۔ فوجیرہ پولیس کے ذرائع ابلاغ اور رائے عامہ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹینینٹ کرنل سعید الحسانی کے مطابق پولیس اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی لیکن آدمی پہلے سے ہی مر چکا تھا ۔ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں