پی آئی اے اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

قومی ائیرلائن متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 نومبر 2021 18:43

پی آئی اے اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2021ء) پی آئی اے اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب، قومی ائیرلائن متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس اور بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ایک ایسا اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا جو دنیا کی کوئی دوسری ائیرلائن آج تک حاصل نہ کر سکی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی ہے۔ جمعرات کے روز پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور سے 168مسافر لیکر دوپہر کو فجیرہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر روایتی استقبال کرتے ہوئے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی تاریخی پرواز کی آمد کے دوران فجیرہ کے شاہی خاندان اور اعلی حکام نے سی ای او پی آئی اے کا خیرمقدم کیا اور یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔

بتایا گیا ہے کہ فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے اماراتی ریاست کیلئے پروازوں کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی آئی اے کے اس فیصلے کی بدولت فجیرہ اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی سفری مشکلات کم ہو جائیں گی۔ یہاں واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے عائد کی گئی سفری پابندیوں میں بدتریج نرمی کیے جانے کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرلائن بھی اپنی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ کر رہی ہے۔

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں