متحدہ عرب امارات میں کنویں میں گرنے والی بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گی

محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے 16 میٹر گہرے کنویں میں گرنے والی 6 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 فروری 2022 23:58

متحدہ عرب امارات میں کنویں میں گرنے والی بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گی
فجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2022ء) متحدہ عرب امارات میں کنویں میں گرنے والی بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گی، محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے 16 میٹر گہرے کنویں میں گرنے والی 6 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں پیش آئے واقعے نے محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

(جاری ہے)


اماراتی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کو کنویں میں گر جانے والی بچی کی جان بچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فجیرہ کے علاقے میں ایک 6 سالہ معصوم بچی 16 میٹر کے تنگ کنویں میں جا گری، جس کے بعد ہنگامی طور پر محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ بچی کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور کچھ وقت کی محنت کے بعد 6 سالہ بچی کو 16 میٹر کے تنگ کنویں سے زندہ نکالنے میں کامیاب رہے۔ کنویں سے نکالے جانے کے بعد بچی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بچی کو تندرست قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں