فجیرہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی ایمریٹس کی فلائٹ بک کرنے کی سہولت مل گئی

دبئی کی معروف فضائی کمپنی نے فجیرہ میں اپنا پہلا ریٹیل سینٹر کھول دیا ‘ نئے ریٹیل سیلز آفس میں ایمریٹس ایئرلائن سے فضائی سفر کے شوقین افراد کو فلائٹ ریزرویشن، ٹکٹنگ اور عام کسٹمر سروسز فراہم کی گئی ہیں

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 4 مارچ 2022 17:20

فجیرہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی ایمریٹس کی فلائٹ بک کرنے کی سہولت مل گئی
فجیرہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 04 مارچ 2022ء ) فجیرہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی ایمریٹس ایئرلائن کی فلائٹ بک کرنے کی سہولت مل گئی کیوں کہ دبئی کی معروف فضائی کمپنی نے فجیرہ میں اپنا پہلا ریٹیل سینٹر کھول دیا ہے ، اس نئے ریٹیل سیلز آفس میں 4 کسٹمر سروس کاؤنٹرز ہیں جہاں فلائٹ ریزرویشن ، ٹکٹنگ اور عام کسٹمر سروسز پیش کی جاتی ہیں ۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے شمالی ریجن میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دیتے ہوئے فجیرہ میں ایک نئے ریٹیل سیلز آفس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے ہیں ، الغلیلہ بلڈنگ میں واقع نئے دفتر کا افتتاح ایمریٹس اور دناتا کے سینئر کمرشل اور سیلز ایگزیکٹوز نے ایک تقریب میں کیا ، جس میں مقامی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایمریٹس نے گزشتہ تین دہائیوں سے فجیرہ میں اپنے جنرل سیلز ایجنٹ (GSA) کے طور پر دناتا رپریزنٹیشن سروسز کے ساتھ شراکت داری میں کام کیا ہے لیکن اب اس ریجن میں پہلے ایمریٹس ریٹیل سیلز آفس کا افتتاح ایمریٹس ایئرلائن سے سفر کرنے کے شوقین مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی توسیع پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایمریٹس کے ایسے صارفین جو اپنے اگلے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے اس سینٹر پر آنا چاہیں اور اپنا سفر بک کرنے یا سیلز ایجنٹ سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں ، ان کے لیے ایک آرام دہ اور پر سکون ماحول کے لیے اس ریٹیل سیلز آفس میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی گئی ہے تاکہ اس دفتر کو تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ کیا جاسکے ، یہی وجہ ہے کہ نیا ریٹیل سیلز آفس 68 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں 4 کسٹمر سروس کاؤنٹرز ہیں جو فلائٹ ریزرویشن ، ٹکٹنگ اور عام کسٹمرز کی خدمات کے لیے وقف ہیں۔

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں