فجیرہ کے نائب حکمران شیخ حمد بن سیف الشرقی وفات پاگئے

جمعرات 30 مارچ 2017 11:20

فجیرہ کے نائب حکمران شیخ حمد بن سیف الشرقی وفات پاگئے
فجیرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2017ء):۔ فجیرہ کے نائب حکمران شیخ حمد بن سیف الشرقی بروز بدھ وفات پاگئے ۔گلف نیوز کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر فیجرہ کی گرینڈمسجد شیخ زائد میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سپریم کانسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی بروز جمعرات الریمیلا محل میں تعزیت وصول کریں گے۔جب کہ فجیرہ میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جب کہ اس سوگ کے دوران متحدہ عرب امارات کاپرچم سرنگوں میں ہی رہے گا۔


فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں