راس الخیمہ میں منشیات کی عادی خاتون کی موت ہو گئی

پولیس نے خاتون کی سہیلیوں کو گرفتار کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 14 مارچ 2019 14:30

راس الخیمہ میں منشیات کی عادی خاتون کی موت ہو گئی
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ 2019ء) راس الخیمہ میں ایک جواں سال عرب لڑکی نشے کی زیادہ مقدار لینے کے باعث زندگی سے ہتھ دھو بیٹھی۔ پولیس کے مطابق متوفی نے ہیروئن اور کرسٹل میتھ کی ڈھیر مقدار لی، جو اُس کی موت کا سبب بن گئے۔ اس معاملے میں خاتون کی دو سہیلیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن پر مرنے والی خاتون کو منشیات مہیا کرنے کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ ایک سہیلی کے خاوند سے بھی پُوچھ گچھ کی جا رہی ہے پہلے سے ہی منشیات فروشی کے جُرم میں دو سال قید کی سزا بھُگت رہا ہے۔ عدالت میں ملزمان نے متوفیہ کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا تاہم اُس کی موت کے معاملے میں خود کو ذمہ دار ٹھہرانے سے انکار کر دیا۔ متوفیہ کی سہیلیوں کا کہنا تھا کہ مرنے والی سہیلی نے اپنی مرضی سے ہیروئن، کرسٹل میتھ اور شراب کی زیادہ مقدار لی،اُنہوں نے اُسے ایسا کرنے سے منع کیا، لیکن وہ باز نہیں آئی۔

(جاری ہے)

اس لیے اُنہیں اس قتل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ استغاثہ کے مطابق مرنے والی لڑکی اپنی ایک سہیلی کے گھر پر تھی۔ جہاں اُس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر ایمبولینس بُلائی گئی تاہم ہسپتال پہنچنے کے فوراً بعد ہی ڈاکٹروں کی جانب سے عرب خاتون کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔اسپتال والوں نے اس ناگہانی موت کی اطلاع اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کو دی جنہوں نے اسپتال پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ اس مقدمے کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں