راس الخیمہ: ”میری بیوی مجھے مار تی پیٹتی ہے“ خاوند کا عدالت میں مقدمہ

دُوسری جانب بیوی نے بھی خاوند کو مار پیٹ کا ملزم قرار دے دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 29 مئی 2019 12:20

راس الخیمہ: ”میری بیوی مجھے مار تی پیٹتی ہے“ خاوند کا عدالت میں مقدمہ
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،29 مئی 2019ء) اماراتی ریاست راس الخیمہ میں مقامی عدالت کے سامنے میاں بیوی کی جانب سے ایک دوسرے کی مارپیٹ کا مقدمہ سامنے آیا ہے۔ اس مقدمے میں خاوند نے الزام عائد کیا کہ اُن کے درمیان جھگڑا ہونے پر بیوی نے اُسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران وہ خود کو بچاتا رہا۔خاوند نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ اُس کی بیوی نے اُس کی جو پٹائی کی، اُس کی ویڈیو فوٹیج بھی موجود ہے، جو گھر میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے میں محفوظ ہو گئی تھی۔

جس سے صاف پتا چلتا ہے کہ اُس کی بیوی اُسے پیٹتی رہی، مگر اُس نے آگے سے ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ جبکہ بیوی نے جج سے کہا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی کیونکہ وہ اُسے اکثر مار پیٹ کا نشانہ بناتا ہے اور اُسے ذلت آمیز کلمات سے بھی نوازتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ آخری بار تو اُس نے اپنی گن نکال کر اُس کے سر پر تان دی تھی اور قتل کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی اور ساتھ ساتھ شدید مار پیٹ بھی کرتا رہا۔

اس کے جواب میں خاوند نے عدالت سے کہا کہ اُس کی بیوی جھوٹ بول رہی ہے، ایسا کوئی وقوعہ نہیں ہوا۔ اگر ایسا ہوا ہوتا تو اُس کی بیوی اب تک اُس کے ساتھ ایک ہی گھر میں کیوں رہائش پذیر ہوتی۔ عدالت کی جانب سے دونوں میاں بیوی کو مصالحت کی پیش کش کی گئی تو اس پر خاوند نے رضا مندی ظاہر کی تاہم بیوی نے علیحدگی اختیار کرنے پر اصرار جاری رکھا۔ عدالت کے زور دینے پر بیوی نے خاوند کے ساتھ مصالحت کے لیے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔ جن پر عدالت کے جج نے خاوند سے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی ان شرائط پر غور و حوض کر کے صلح کی کوئی گنجائش نکالے تاکہ طلاق کی نوبت نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں