راس الخیمہ میں ایشیائی سائیکل سوار گاڑی تلے کُچل کر جاں بحق ہو گیا

پولیس کے مطابق اس حادثے کا ذمہ دار سائیکل سوار خود تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 1 جولائی 2019 15:40

راس الخیمہ میں ایشیائی سائیکل سوار گاڑی تلے کُچل کر جاں بحق ہو گیا
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- یکم جُولائی 2019ء) راس الخیمہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سائیکل سوار زندگی سے محروم ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ راس الخیمہ کی ایک سڑک پر پیش آیا۔ جب 31 سالہ ایشیائی آدمی جو سائیکل پر سوار تھا، ایک SUV گاڑی تلے آ کر کچلا گیا۔ گاڑی کا ڈرائیور سائیکل سوار شخص کو دیکھ نہ پایا، اور اُس کے بریک لگاتے لگاتے ہی سائیکل سوار گاڑی کے نیچے آ کر بُری طرح زخمی ہو گیا اور آخر موقع پر ہی سِسک سِسک کر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق سائیکل سوارکی غیر ذمہ داری اُس کی ہلاکت کا باعث بنی۔ راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیر احمد ال سام النقبی نے بتایا کہ پولیس کو اس حادثے کے بارے میں رات پونے آٹھ بجے اطلاع مِلی۔

(جاری ہے)

جس پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔ مگر اُن کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چُکا تھا۔

ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔بظاہر یہی لگتا ہے کہ سائیکل سوار اور گاڑی چلانے والے دونوں افراد کی توجہ سڑک پر نہ تھی۔تاہم زیادہ قصور سائیکل والے کا تھا۔ کیونکہ وہ ایسی سڑک پر سائیکل چلا رہا تھا جو کہ سائیکل سواروں کے لیے مخصوص نہیں تھی۔ سائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ بڑی سڑکوں پر سائیکلیں نہ چلائیں اور اگر ایسا کرنا ہو تو تو ہیلمٹ کا استعمال ضروری کریں، ریفلکیٹو سیفٹی واسکٹ بھی پہنیں اور دیگر قواعد کی بھی پابندی کریں ۔

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں