شارجہ: ایمرجنسی کال سنٹر 911 کے سٹاف سے بدتمیزی کرنے والا پکڑا گیا

ملزم نے ایک معذور شخص کو پارکنگ میں مدد دینے کی خاطرفون کیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 19 دسمبر 2018 11:56

شارجہ: ایمرجنسی کال سنٹر 911 کے سٹاف سے بدتمیزی کرنے والا پکڑا گیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر2018ء ) پولیس نے ایک شخص کو شارجہ پولیس ایمرجنسی کے کال سنٹر 911 کے ایک اہلکار سے بدتمیزی سے پیش آنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو بعد میں رہا کر دیا گیا تاہم اُس کے خلاف شارجہ کی اخلاقی معاملات کی عدالت میں بدزبانی کے سلسلے میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے ملزم پر سرکاری عہدے دار کو گالیاں بکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ ملزم کا عدالت میں کہنا تھا کہ اُس نے ایک معذور شخص کو پارکنگ کی تلاش میں خجل خوار ہوتے دیکھا۔ پہلے تو اُس نے خود بھی کوشش کی کہ اس شخص کو پارکنگ کی جگہ مِل جائے مگر اس مقصد میں کامیابی نہ ہو سکی۔ جس کے بعد اُس نے 911 پر کال کی تاکہ یہ معلوم کر سکے کہ کس مقام پر کار پارکنگ کی جگہ خالی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اُسے اہلکار کا رویہ کچھ تلخ لگا، جس پر اُس نے بھی سختی سے بات کی۔

ملزم کے مطابق یقیناًاُس نے کچھ سخت کلمات ادا کیے لیکن وہ جان بُوجھ کر کال سنٹر کے اہلکار کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا تھا، بلکہ کچھ خاندانی مسائل کا شکار ہونے کے باعث وہ کچھ عرصے سے چڑچڑے پن کا شکار ہے، جس کے باعث اُس سے یہ نامناسب عمل سرزد ہوا۔ جس پر اوہ انتہائی شرمندہ ہے اور اپنے اس غلط رویئے پر معذرت خواہ ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 30 دسمبر 2018ء کو ہو گی، جس دوران کال سنٹر کے اہلکار کی جانب سے حلف نامہ جاری کرایا جائے گا۔ عدالت نے گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور ک رلی کیونکہ ملزم کسی اور مقدمے میں ملوث یا مطلوب نہیں پایا گیا۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں