شارجہ:جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا گرفتار

ان افراد کی گرفتاری ایک یونیورسٹی کی جانب سے شکایت پر عمل میں آئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 29 دسمبر 2018 16:03

شارجہ:جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا گرفتار
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 دسمبر 2018ء) پولیس نے ایک یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دُوسرے مفرور کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ گرفتار شخص کو کریمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں مقدمے کی سماعت دوران استغاثہ کے وکیل نے بتایا کہ عرب مُلک سے تعلق رکھنے والا ملزم اور اُس کا مفرور ساتھی یونیورسٹی کے ملازم تھے۔

انہوں نے کچھ طالب علموں سے بھاری رقم وصول کر کے اُنہیں جعلی ڈگری جاری کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا’’ہمیں میڈیا سنٹر کے ایک عہدے دار سے اطلاع مِلی تھی کہ یونیورسٹی کا ایک ملازم اپنے ایک ساتھی کی مدد سے طالب علموں سے بھاری رقم وصول کر کے اس کے بدلے میں اُنہیں جعلی ڈگریاں خفیہ طور پر جاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے اُس نے سوشل میڈیا پر اپنا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔

اس پر پولیس کو اطلاع کی گئی جس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے خود کو طالب علم ظاہر کر کے ملزم سے رابطہ کیا اور اُ سے جعلی ڈگری خریدنے کی خواہش کی۔ اس پر دونوں کے درمیان جگہ کا تعین ہو گیا۔ جہاں پر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم ملزم نے اپنی صفائی میں کہا کہ اُس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اُس کا مفرو رساتھی کیا کچھ کرتا تھا۔ اُسے اس کا پتا نہیں۔ اُسے غلط طور پر معاملے میں ملوث کیا گیا ہے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں