شارجہ: ساتھی ملازم سے بدتمیزی کرنے والے کا ہنی مون ادھورا رہ گیا

دونوں افراد کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران جھگڑا ہوا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 8 جنوری 2019 16:10

شارجہ: ساتھی ملازم سے بدتمیزی کرنے والے کا ہنی مون ادھورا رہ گیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری 2019ء) ایک غیر مُلکی کارکن نے اپنی ہی کمپنی میں کام کرنے والے ملازم کے خلاف بدزبانی کے الزم میں مقدمہ درج کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اور مُدعی ایک ہی کمپنی میں ملازم تھے۔ چند روز قبل کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد کرایا گیا اس میچ کے دوران ملزم نے کسی بات پر غصّے ہو کر ساتھی ملازم کو بے وقوف اور بے عقل کہہ ڈالا۔

اس کے علاوہ بھی اُس کے بارے میں توہین بھرے کلمے ادا کیے۔ متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ وہ اور ملزم کمپنی کی جانب سے منعقد کرائے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں شرکت کر رہے تھے۔ اس دوران اُن کے دوران کسی بات پر لفظی تکرار ہوئی، جس میں ملزم نے طیش میں آ کر اُسے سب کے سامنے بے وقوف اور کم عقل کہا۔

(جاری ہے)

جس سے اُس کی عزت نفس مجروح ہوئی اور دیگر لوگوں کے سامنے اُس کی شہرت کو بھی نقصان پہنچا۔

دُوسری جانب ملزم نے متاثرہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ مُدعی نے اُس کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اُسے بہت زیادہ ذہنی اذیت پہنچائی ہے،کیونکہ مقدمے کی وجہ سے اُس کا پاسپورٹ حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ حالانکہ چند روز بعد اُس کی شادی ہونا تھی۔ اگر مُدعی اُس کے خلاف مقدمہ درج نہ کرواتا تو وہ اب تک اپنی شادی کی تیاری کے سلسلے میں وطن واپس جا چُکا ہوتا۔ تاہم مُدعی کی جانب سے عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا۔ اس طرح ملزم کو وطن واپس جا کر بیاہ رچانے اور ہنی مون منانے کا خطرے میں پڑا موقع دوبارہ مِل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں