شارجہ میں الخزیمہ اور الابر کے علاقے میں انٹرسیکشن کی ڈویلپمنٹ مکمل ہو گئی

اس انٹرسیکشن کی ڈویلپمنٹ سے قریبی سڑکوں پر ٹریفک جام پر قابو پانے میں بہت مدد مِلے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 25 اپریل 2019 10:47

شارجہ میں الخزیمہ اور الابر کے علاقے میں انٹرسیکشن کی ڈویلپمنٹ مکمل ہو گئی
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 اپریل 2019ئ) شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک اہم انٹرسیکشن کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ اتھارٹی کے روڈز مینٹیننس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انجینئر محسن بلوان نے بتایا کہ شیخ خالد بن سلطان القاسمی پراجیکٹ کی تعمیر وقت سے پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہے جس پر دس لاکھ ریال کی لاگت آئی ہے۔ اس نئے انٹرسیکشن کی تعمیر سے جہاں ایک طرف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مدد مِلے گی وہاں اس کے باعث علاقے کے رہائشیوں کو آسانی بھی ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

یہ انٹرسیکشن ایک جانب الخزیمہ اور الابر کے مکینوں کو دُوسری جانب سہولت دے گا تو دُوسری جانب الشہابا اور سمنن کے رہائشی اس سے فائدہ اُٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں پر موجود پُرانے کنکریٹ بیریئرز ہٹا کر اُن کی جگہ فٹ پاتھ بنا دیئے گئے جنہوں ٹائلز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس انٹرسیکشن پر ڈرائیورز کی جان کو محفوظ رکھنے کی خاطر نئے ٹریفک سائنز بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔

رواں سال فروری کے مہینے میں شیخ محمد بن سلطان بُو علیان روڈ انٹرسیکشن کو 12 لاکھ ریال کی لاگت سے ڈویلپ کیا گیا۔ شارجہ میں اس وقت روڈز پراجیکٹس کو عالمی معیارات سامنے رکھ کر ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ رہائشیوں اور ڈڑائیوز کو شارجہ روڈز اتھارٹی کی جانب سے کسی مسئلے یا سوال کی صورت میں 24 گھنٹوں کے لیے 600525252 پر کال کی سہولت دی گئی ہے۔ جہاں موجود سٹاف کال کرنے والوں کی شکایت، ریمارکس، سوالات اور فیڈ بیکس کو درج کرتا ہے اور اُنہیں آگاہی بھی دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں