شارجہ اور خور فقان روڈ پر پانچ نئی سُرنگوں کا افتتاح کر دیا گیا

ان نئی سُرنگوں کے بعد شارجہ اور خور فقان کے درمیان سفر کا دورانیہ سمٹ کر 45 منٹ ہو جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 1 مئی 2019 10:41

شارجہ اور خور فقان روڈ پر پانچ نئی سُرنگوں کا افتتاح کر دیا گیا
شارجہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-یکم مئی 2019ء) شارجہ کے فرمانروا اور سُپریم کونسل کے ممبر عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی آئندہ ہفتے کے روز شارجہ خور فقان روڈ پر بنائی گئی پانچ نئی ٹنلز اور الرفائش ڈیم ریسٹ ٹاپ (تفریحی مرکز) کا افتتاح کریں گی۔ ان میں سے ایک السدرہ ٹنل بھی ہے۔ 2.7 کلومیٹر لمبی یہ سُرنگ مشرقِ وسطیٰ کی طویل ترین سُرنگ ہے۔

شارجہ میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری ویڈیو کے مطابق 89 کلومیٹر کی نئی تعمیر شُدہ سڑک کے باعث شارجہ سے خور فقان کے درمیان کا راستہ صرف 45 منٹ میں طے ہو جائے گا۔ اس سے پہلے 135 کلومیٹر کا فاصلہ 108 منٹ میں طے ہوتا تھا۔ جبکہ دُبئی سے سفر کرنے والے مسافروں کو خور فقان پہنچنے میں دو گھنٹے لگیں گے۔ جبکہ باقی چار ٹنلز میں الصقاب 1.4 کلومیٹر، الروغ 1.3 کلومیٹر، الغذیر 0.9 کلومیٹر جبکہ ال ساہا 0.3کلومیٹر طویل ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے لیے بنائے گئے الرفیصا ڈیم تفریحی مرکز میں 45گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ یہاں 120 مردوں اور 20 خواتین کی گنجائش والی مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے۔ جبکہ تین پلے گراﺅنڈز بھی بنائے گئے ہیں۔ حکام کا خیال ہے کہ اس جگہ پر تفریحی مرکز کے بننے سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رُخ کرے گی۔ جبکہ اس جگہ پر فطری مناظر کی دلکشی اُبھارنے کے لیے یہاں مختلف چرا گاہیں، کھجور کے درخت اور کئی قسم کے پھُول بھی اُگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں