شارجہ میں مضر صحت خوراک اور غیر قانونی سامان کے خلاف بڑا آپریشن

مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 20 ٹن سے مضر صحت خوراک اور 20 کلو گرام غیر قانونی سامان ضبط

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 27 مئی 2019 10:54

شارجہ میں مضر صحت خوراک اور غیر قانونی سامان کے خلاف بڑا آپریشن
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 مئی 2019ء) شارجہ میونسپلٹی کے میونسپل انسپکشن اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ٹن خوراک اور دیگر اشیاءضبط کر لی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ خلیفہ بو غنیم السویدی نے بتایا کہ میونسپلٹی اہلکاروں کی جانب سے اُن دُکانداروں اور پھیری والوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے جو کم قیمت کا جھانسہ دے کر لوگوں کو جعلی اور غیر معیاری مصنوعات بیچ رہے ہیں۔

ان میں سے بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو غذائی اشیاءزمینوں پر رکھ کر کم قیمت میں بیچتے ہیں، جن پر سارا دِن مکھیاں اور جراثیم بیٹھتے ہیں ، جس کے باعث یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہو جاتی ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو جعلی مصنوعات اور غیر معیاری کپڑا فروخت کرتے پائے گئے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر پانچ مختلف کارروائیوں کے دوران 20 کلوگرام سے زائد غیر قانونی اور غیر معیاری اشیاءضبط کی گئیں، جبکہ ان اشیاءکو فروخت کرنے والے دُکانداروں کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کی گئی۔

ضبط کی گئی غذائی اشیاءمیں سے معیاری غذا مختلف خیراتی اداروں کو مہیا کر دی جائے گی۔ خلیفہ السویدی نے عوام سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز، آراءاور شکایات میونسپلٹی کی ہیلپ لائن 993پر درج کرائیں کیونکہ یہ تمام عوام ریاست شارجہ کی ثقافتی خوبصورتی کو بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ریاست میں عوام کو معیاری اور صحت مند اشیاءکی فراہمی اداروں کی ذمہ داری ہے جس سے وہ بال برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں