شارجہ میں 13 سالہ بچی نے خود کُشی کر لی

بدقسمت بچی نے خود کُشی کے لیے اپنے سکارف کا استعمال کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 2 اگست 2019 14:44

شارجہ میں 13 سالہ بچی نے خود کُشی کر لی
شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اگست 2019ء ) شارجہ میں مقیم خلیجی والدین پر اُس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب اُن کی 13 سالہ بچی نے چھت پر خود کو لٹکا کر خود کشی کر لی۔بچی نے اس مقصد کے لیے اپنے اسکارف کا استعمال کیا۔ جس کا گھیرا اُس کی گردن کے گرد بہت تنگ ہونے سے دم گھُٹنے سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے بچی کی موت کے اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بچی کے والدین کا تعلق ایک خلیجی ملک سے ہے جو روزگار کی غرض سے کئی سالوں سے الرمضا کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ بچی کی جانب سے خود کُشی کی اطلاع القاسمی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی، جب اُسے ہسپتال لے کر آیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بچی کا سانس بحال کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

فارنزک رپورٹ سے بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بچی کی موت گردن کے گرد کپڑا لپیٹے جانے کے بعد دم گھُٹنے سے ہوئی ہے۔

بچی کے جسم پر زخم یا خون بہنے کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اگر اس واقعے میں والدین کا کوئی قصور پایا گیا تو انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بچی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اُس کے والدین کے حوالے کر دی گئی، جنہوں نے مقامی قبرستان میں اُس کی تدفین کر دی۔ پولیس ترجمان کی جانب سے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے والدین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر گہری نگاہ رکھیں اور اُن کے مسائل معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہیں تاکہ بچہ احساسِ تنہائی کا شکار ہو کر کوئی غلط اقدام اُٹھانے پر مجبور نہ ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں