مشہور ڈراما سیریز ”سیکرڈ گیمز “نے امارات میں مقیم بھارتی شہری کی زندگی اجیرن بنا دی

ڈرامے کے ایک سین میں چِٹ پر لِکھا نمبر بھارتی شہری کا نکلا، جسے اب تک سینکڑوں لوگ فون کر کے پُوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ سُلیمان عیسیٰ (ڈرامے کا کردار) ہے؟

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 21 اگست 2019 13:19

مشہور ڈراما سیریز ”سیکرڈ گیمز “نے امارات میں مقیم بھارتی شہری کی زندگی اجیرن بنا دی
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 اگست 2019ء) متحدہ عرب امارات میں روزگار کی غرض سے مقیم ایک بھارتی شہری کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کا رہنے والا کُنہ عبداللہ سی ایم نیٹ فلِکس سیریز ’سیکرڈ گیمز‘ کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے تک کچھ نہیں جانتا تھا، مگر اب اُسے بہت اچھی طرح سے پتاچل گیا ہے ، جب سے اُسے اپنے موبائل فون پر سینکڑوں کالز موصول ہو چکی ہیں، جن میں نامعلوم کالر اُس سے پُوچھتے ہیں کہ کیا وہ سُلیمان عیسی (ڈرامے کا ایک کردار) ہے۔

ڈرامے میں گینگسٹر کا یہ کردار سوربھ سچدیو نے نبھایا ہے۔ اس ڈرامے کے ایک منظر میں ایک گینگسٹر دُوسرے کو ایک چِٹ تھماتا کر کہتا ہے کہ اس پر درج نمبر سُلیمان عبداللہ کا ہے۔ لوگوں نے چِٹ پر درج نمبر سکرینز پر دیکھ کر محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

اور اس کے بعد سے کیرالا کے رہائشی کُنہ عبداللہ کو بھارت، پاکستان، نیپال اورمختلف خلیجی ریاستوں سے 200سے زائد کالز آ چکی ہیں۔

عبداللہ نے بتایا کہ ایک کالر نے اُسے فون کر کے کہا ’تمہارے پاس کِلر گیم ہے۔“ جسے سُن کر اسے سمجھ نہیں آئی۔ کیونکہ اس نے سیکرڈ گیمز کی کبھی کوئی قسط نہیں دیکھی تھی۔ جب مجھے کالز کی بھرمار ہو گئی تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ کسی ٹی وی ڈرامے کو لے کر مجھے مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جس کے بعد اُس نے اپنا یہ مخصوص نمبر والا موبائل فون بند کر رکھا ہے اور وہ اپنی ضروری کالز کے لیے دُوسرے نمبرز کا استعمال کر رہا ہے۔

اگرچہ نیٹ فلِکس یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ڈرامے کے سب ٹائٹلز سے یہ فون نمبر ہٹا دیا ہے۔ مگر ابھی تک عبداللہ کی جان نہیں چھُٹ پائی۔ حتیٰ کہ نیٹ فلِکس کو عبداللہ سے اس معاملے پر معذرت بھی کرنا پڑی ہے۔ کنہ گزشتہ 18 سال سے امارات میں مقیم ہے۔ اُس نے بتایا کہ شروع میں تو وہ یہی سمجھا کہ وہ کسی گینگسٹر نیٹ ورک کے جال میں پھنس گیا ہے۔ اور کسی بڑی سازش کا شکار ہونے والا ہے۔ تاہم جب اسے حقیقت کا علم ہوا تو اس کی جان میں جان آئی۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں