متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش نے سب کچھ درہم برہم کر دیا

لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی، سب سے زیادہ شارجہ اور فجیرا میں بارش ریکارڈ کی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 نومبر 2019 19:33

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش نے سب کچھ درہم برہم کر دیا
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2019ء) متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش نے سب کچھ درہم برہم کر دیا، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی، سب سے زیادہ شارجہ اور فجیرا میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اماراتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے شارجہ اور فجیرا اس وقت شدید اور طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث کئی شاہراوں پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں۔ بارشوں کا سلسلہ تھمنے تک لوگ اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ شارجہ اور فجیرا میں جاری موسلادھار بارش کے باعث ان علاقوں کا موسم بھی شدید سرد ہو گیا ہے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں