شارجہ میں 2 سالہ بچی آٹھ منزلہ اپارٹمنٹ سے گر کر جاں بحق
یہ واقعہ المجاز 2 کے علاقے میں شامی والدین کی غفلت کے باعث پیش آیا
محمد عرفان منگل 10 دسمبر 2019 15:11
(جاری ہے)
البحیرہ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملنے کے تین منٹ کے اندر عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا اور بچی کو فوری طور پر قاسمی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں عملے نے بچی کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم بچی کی شدید چوٹوں کے باعث موت واقع ہو گئی۔
بچی کی میت کو پوسٹ مارٹم کی خاطر فارنزک لیبارٹری منتقل کیا گیا۔ پولیس نے والدین سے اس ہولناک حادثے کے حوالے سے تفتیش کی تو بچی کی والدہ نے بتایا کہ وہ کچن میں کام کر رہی تھی جب بچی اچانک کمرے کی کھُلی کھڑکی سے باہر کو جھانکنے لگی۔ اسی دوران اُس کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے کو جا گِری۔ پولیس نے والدین کو تفتیش کی خاطر حراست میں لے لیا ہے۔ اگر تفتیش میں والد یا والدہ کی جانب سے غفلت کا انکشاف ہو گیا تو ایسی صورت میں انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل شارجہ میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم کم سن لڑکی نے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خود کُشی کر لی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے جو روزگار کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔ اس واقعے کی اطلاع صبح 11 بجے مِلی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو بچی بے حِس و حرکت بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر پڑی تھی اور اس کے جسم کے مختلف حصوں سے خون بہہ رہا تھا۔ بظاہر یہی لگتا ہے کہ پندرہ سالہ لڑکی نے خود کُشی کی ہے۔ بچی کو فوری طور پر کویتی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی کئی گھنٹوں پہلے ہی موت واقع ہو چکی ہے ۔ جس کے بعد لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی خاطر فارنزک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا، جہاں یہ انکشاف سامنے آیا کہ اُس نے رات 10 بجے خود کُشی کی تھی۔ الغریب پولیس اسٹیش نے تفتیش کی غرض سے بچی کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے۔ بدنصیب بچی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھ جو انڈین کری کلم اسکول میں دسویں گریڈ کی طالبہ تھی۔شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فلائی جناح کا شارجہ سے اسلام آباد سستی پروازوں کا اعلان
شارجہ پولیس نے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا پکڑ لیا
شارجہ کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
گاڑی کے نچلے حصے میں چھپے 2 افراد کی امارات داخلے کی کوشش ناکام
شارجہ میں قتل کا ایشیائی ملزم 36 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گرفتار
شارجہ میں مساج سینٹر کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار
شارجہ کا رہائشی پاکستانی کروڑ پتی بن گیا
شارجہ میں مساجد اور اسلامی سرگرمیوں کو منظم کرنے کا فیصلہ جاری
شارجہ ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ڈسکاؤنٹ اور تحائف کا اعلان
امارات میں شدید بارش سے رہائشیوں کے نقصان کا ازالہ
دبئی اور شارجہ طوفان کی زد میں آنے کے بعد مزید بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
-
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
-
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
-
"30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"
-
روس میں متعین پاکستان کے سفیرمحمد خالد جمالی کا کروکس سٹی ہال ماسکو کا دورہ