متحدہ عرب امارات میں 37 سال بعد گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے

ذخائر شارجہ میں دریافت کیے گئے، یومیہ 50 ملین کیوبک فٹ گیس نکالی جا سکے گی، امارات میں 1980 کے بعد گیس کے ذخائر کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے

muhammad ali محمد علی پیر 27 جنوری 2020 23:08

متحدہ عرب امارات میں 37 سال بعد گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے
شارجہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2020) متحدہ عرب امارات میں 37 سال بعد گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 37 سالوں کے دوران گیس کے ذخائر کی سب سے بڑی دریافت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر شارجہ میں دریافت کیے گئےہیں۔

شارجہ نیشنل آئل کارپوریشن کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹالین کمپنی ای این آئی کے تعاون سے مہانی فیلڈ میں گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ اس گیس فیلڈ پر گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں جہاں سے یومیہ 50 ملین کیوبک فٹ گیس نکالی جا سکے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مہانی 1 فیلڈ میں 14 ہزار 597 فٹ کی گہرائی تک کھدائی کرنے کے بعد گیس ذخائر دریافت ہوئے۔

(جاری ہے)

اس گیس  فیلڈ میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے کام کیلئے 2019 کے ابتداء میں معاہدہ طے پایا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں 1980 کے بعد گیس کے ذخائر کی یہ سب سے بڑی دریافت ہے۔ ان ذخائر کی دریافت سے متحدہ عرب امارات گیس کی ضروریات کافی حد پوری ہو پائیں گی۔ یہاں واضح رہے کہ ماضی میں تیل و گیس کی دولت سے مالا مال رہنا والا متحدہ عرب امارات اب توانائی کے زیادہ ذخائر کا مالک نہیں رہا۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں