شارجہ میں بجلی کے بلوں میں رعایت کا اعلان کر دیا گیا
شارجہ کے فرمانروا نے آئندہ تین ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں 10 فیصد رعایت دے دی
محمد عرفان بدھ 25 مارچ 2020 17:22
(جاری ہے)
جس سے لوگوں پر پڑنے والے معاشی بوجھ میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔
بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی خاطر شارجہ حکومت نے 230 ملین درہم کی رقم مختص کر دی ہے۔ شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ جس قدر ہو سکے، اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں ہی گزاریں۔ تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے ممکنہ حدتک روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ دُبئی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی ریاست میں مقیم تمام افراد کو بجلی کے بلوں میں دس فیصد کی رعایت کا اعلان کیا ہے ، جس کا اطلاق اگلے تین ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہو گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار بُرے حالات کا شکار ہیں جس کے باعث متوسط طبقہ اور کارکنان بہت پریشانی کا شکار ہیں، جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی گنتی شامل ہے۔ ایسے وقت میں حکومت اور نجی شعبے کی جانب سے کئی اہم رعایتوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اماراتی حکومت کے زیر انتظام ادارے شارجہ ایسیٹ مینجمنٹ کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق ہزاروں دُکانداروں کو کرایہ کی مد میں شاندار رعایت دے دی گئی ہے۔ ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہراج اور جُبیل مارکیٹس کے دُکانداروں کو اگلے تین ماہ کا کرایہ معاف کیا جا رہا ہے، تاکہ خراب معاشی صورت حال کے باعث وہ مزید پریشانی سے بچ سکیں۔ اس سے قبل الفتیم گروپ کی جانب سے بھی اپنے شاپنگ مال میں موجود تمام دُکانداروں کو خوش خبری سُنائی گئی تھی کہ جب تک کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، دُکانداروں سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فلائی جناح کا شارجہ سے اسلام آباد سستی پروازوں کا اعلان
شارجہ پولیس نے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا پکڑ لیا
شارجہ کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پاکستانی باپ بیٹی جاں بحق
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
گاڑی کے نچلے حصے میں چھپے 2 افراد کی امارات داخلے کی کوشش ناکام
شارجہ میں قتل کا ایشیائی ملزم 36 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گرفتار
شارجہ میں مساج سینٹر کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار
شارجہ کا رہائشی پاکستانی کروڑ پتی بن گیا
شارجہ میں مساجد اور اسلامی سرگرمیوں کو منظم کرنے کا فیصلہ جاری
شارجہ ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ڈسکاؤنٹ اور تحائف کا اعلان
امارات میں شدید بارش سے رہائشیوں کے نقصان کا ازالہ
دبئی اور شارجہ طوفان کی زد میں آنے کے بعد مزید بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
-
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
-
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
-
"30 سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی"