شارجہ میں سیلاب کے باعث 4 افراد جاں بحق

واقعہ وادی الحیلو میں پیش آیا، اماراتی حکام نے عوام کیلئے وارننگ جاری کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2020 20:16

شارجہ میں سیلاب کے باعث 4 افراد جاں بحق
شارجہ(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28مئی2020ء) شارجہ میں سیلاب کے باعث 4 افراد جاں بحق، واقعہ وادی الحیلو میں پیش آیا، واقعہ وادی الحیلو میں پیش آیا، اماراتی حکام نے عوام کیلئے وارننگ جاری کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران شارجہ کے کچھ علاقے خاص کر وادی الحیلو میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب بتایا گیا ہے کہ وادی الحیلو میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے، ان کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔


بتایا گیا ہے کہ امارات کے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر کے حکام کی جانب سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 7 افراد کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا، اس آپریشن کے دوران 4 افراد کی لاشیں مل گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد اماراتی حکام نے عوام کیلئے وارننگ جاری کی ہے۔ جاری وارننگ میں عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں اور وادیوں کا رُخ کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار صورت حال سے بچائو ممکن ہو سکے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں