شارجہ کے نائب حکمران انتقال کر گئے

شیخ احمد بن سلطان القاسمی کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2020 19:55

شارجہ کے نائب حکمران انتقال کر گئے
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2020ء) شارجہ کے نائب حکمران انتقال کر گئے، شیخ احمد بن سلطان القاسمی کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں 3 روزہ سوگ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایک افسوسناک خبر دی گئی ہے۔

شارجہ میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شارجہ کے نائب حکمراں انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد نے نائب حکمراں کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ شیخ احمد بن سلطان القاسمی کے انتقال پر شارجہ کے حکمراں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جبکہ اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ہے۔ شارجہ کے حکمراں نے مرحوم شیخ احمد بن سلطان القاسمی کی مغفرت کی خصوصی دعا بھی کی۔ جبکہ شیخ احمد بن سلطان القاسمی کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 3 روز کیلئے متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں