متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

خلیجی ملک میں محرم الحرام 1442 ہجری کا آغاز 20 اگست بروز جمعرات سے ہوگا: شارجہ سینٹر برائے فلکیات و اسپیس سائنسز

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2020 23:42

متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2020ء) متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، شارجہ سینٹر برائے فلکیات و اسپیس سائنسز کے مطابق خلیجی ملک میں محرم الحرام 1442 ہجری کا آغاز 20 اگست بروز جمعرات سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ سینٹر برائے فلکیات و اسپیس سائنسز کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 20 اگست بروز جمعرات کو 1442 ہجری کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز، یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی۔ ہجری سال کے پہلے روز ہمیشہ عام تعطیل دی جاتی ہے، جس کی روایت رواں سال بھی برقرار رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو منائی گئی تھی۔ ماہرین فلکیات نے ذی الحج کے آغاز سے قبل ہی پیشن گوئی کی تھی کہ امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، جو درست ثابت ہوئی۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں