متحدہ عرب امارات میں تشویش ناک ٹریفک حادثہ

ایمرٹس روڈ پر پیر کی صبح دھند کے باعث 20 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 2 افراد زخمی ہوئے

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2020 19:20

متحدہ عرب امارات میں تشویش ناک ٹریفک حادثہ
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) متحدہ عرب امارات میں تشویش ناک ٹریفک حادثہ، ایمرٹس روڈ پر پیر کی صبح دھند کے باعث 20 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 2 افراد زخمی ہوئے۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مصروف ترین شاہراہ ایمرٹس روڈ پر پیر کے روز تشویش ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح شارجہ سے ام القیوین کے علاقے شدید دھند کی زد میں تھے۔

شدید دھند کی وجہ سے ہی ایمرٹس روڈ پر 21 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ شارجہ سے ام القیوین تک کی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی۔ حادثے کی وجہ سے خوش قسمتی سے صرف 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں حادثے کی جگہ پر ہی طبی امداد دے دی گئی تھی۔ اس حادثے کے بعد حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھند کی صورتحال میں احتیاط سے ڈرائیونگ کی جائے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دھند ہونے کی صورت میں فوگ لائٹ کا استعمال کیا جائے۔ اور اگر دھند کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے حد نگاہ کم ہے، تو گاڑی کو شاہراہ کے کنارے پر کھڑا کر کے دھند کی صورتحال بہتر ہونے کا انتظار کریں۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں