اماراتی ریاست شارجہ کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی

شارجہ ایکسپو کے پچھلی جانب ایک زیر تعمیر عمارت میں لگنے والی آگ کے شعلے دُور دُور تک دکھائی دے رہے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 17 جون 2021 11:49

اماراتی ریاست شارجہ کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی
شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جون2021ء) متحدہ عرب امارات میں موسم گرما میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے بھی شارجہ کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق شارجہ کے علاقے التعاون کی ایک زیر تعمیر عمارت کی سب سے اوپری منزل پر آگ بھڑک اُٹھی ہے جسے بجھانے کے لیے ریسکیو عملہ پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پانے کا جتن کر رہے ہیں۔ تاہم اس وقت اس زیر تعمیر عمارت میں لگنے والی آگ کے شعلے اور دھواں دُور دُور تک دکھائی دے رہا ہے۔آس پاس کے لوگ اچانک لگنے والی اس آگ سے پریشان ہو گئے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آگ شارجہ ایکسپو کی بلڈنگ کے پچھلی جانب واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں لگی ہے۔ آگ بجھانے والا عملہ فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا اور آگ پر قابو کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد سامنے آئیں گی۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں