یو اے ای میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

ایک ایشیائی ملک سے لائے گئے فود کنٹینر کے پائپس میں سے 93 کلو گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 30 جولائی 2021 10:58

یو اے ای میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جولائی2021ء) متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے سبزیوں اور پھلوں کے ایک کولڈ کنٹینر سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے جس کے بعد کنٹینر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور کنٹینر منگوانے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’وام ‘ کے مطابق شارجہ کے خالد پورٹ پر ایک فوڈ آئٹمز سے بھرا کنٹینر ایشیائی ملک سے لایا گیا تھا جو بظار سبزیوں پھلوں سے بھرا ہوا تھا تاہم اس میں منشیات بھی بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

خالد پورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کنٹینر کا معائنہ کیا تو اس کے فولادی پائپس میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس کنٹینر کو قبضے میں لے لیا گیا اور اس میں چھپائی گئی تمام منشیات باہر نکال لی گئی۔ حکام کے مطابق یہ منشیات 93.3کلوگرام کرسٹل میتھ تھی۔ حکام کے مطابق شارجہ کسٹمز کے پاس منشیات اور دیگر ممنوعہ مواد کی اسمگلنگ کی نشاندہی کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے ، جس کی وجہ سے زیادہ تر اسمگلنگ کی سرگرمیاں پکڑی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دُبئی کسٹمز کے انسپکٹرز نے ٹرمینل تھری پر 10 کلوگرام کوکین پکڑ ی تھی جو ایک ایشیائی ملک سے آنے والے مسافر نے انتہائی چالاکی سے بیگز کی اندرونی سلائی میں چھْپا رکھی تھی۔ کسٹمز کے اعلیٰ عہدے دار خلیفہ بن شاہین نے بتایا کہ ہمارے آفیسرز کو ایک مسافر پر شک ہوا تھا، جس کے پاس خاصا سامان موجود تھا۔اس مسافر سے پوچھا گیا کہ اس کے پاس کوئی غیر قانونی سامان تو نہیں ہے، تو اس نے انکار کیامگر وہ بہت گھبرایا لگ رہا تھااور جسم بھی کانپ رہا تھا جس پر اہلکاروں کو شک ہوا۔

کسٹمز انسپکٹرز نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بیگز کی سلائی کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے خالص کوکین کی 9.6 کلوگرام مقدار برآمد ہوئی۔ جس کے بعد اس مسافر کو اس کے بیگز اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔خلیفہ بن شاہین کا کہنا تھا کہ امارت میں تمام طرز کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے مختلف قسم کے پروگرامز، سسٹمز، ٹیکنالوجیزاور منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے۔

جن میں دْبئی ایئرپورٹ سمارٹ بیگ انسپکشن سسٹم کے علاوہ دیگر ایڈوانسڈ سسٹمز بھی شامل ہیں۔ جن کی مدد سے منشیات کا پتا چلانے اور دیگر ممنوعہ اشیاء کا پتا چلانے میں بہت کامیابی مل رہی ہے۔ دْبئی کسٹمز کا سمارٹ رسک انجن ایک ایسا جدید ترین سسٹم ہے جس کی بدولت کسی بھی مشکوک سامان کی نشاندہی ممکن ہو رہی ہے۔ اولین ترجیح اماراتی سماج کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے۔ 

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں