شارجہ میں تقریباً 10 روز کے دوران 3 ہزار 230 ٹریفک حادثات ہوگئے

نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی شارجہ میں 29 اگست سے 9 ستمبر تک امارات میں سب سے زیادہ حادثات ریکارڈ کیے گئے اس دوران 2 ستمبر کو 317 حادثات ہوئے ، جو ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے

جمعرات 16 ستمبر 2021 12:50

شارجہ میں تقریباً 10 روز کے دوران 3 ہزار 230 ٹریفک حادثات ہوگئے
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں صرف 10 روز کے دوران 3 ہزار 230 ٹریفک حادثات ہوگئے ، تقریباً 60 فیصد حادثات گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوئے اور زیادہ تر دن 12 بجے سے شام 6 بجے کے کے درمیان پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی شارجہ میں 29 اگست سے 9 ستمبر تک امارت میں سب سے زیادہ 3 ہزار 230 حادثات ریکارڈ کیے گئے اس دوران 2 ستمبر کو 317 حادثات بھی ریکارڈ کیے جو کہ ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے جب کہ اس سال کے شروع میں حادثات کی یومیہ اوسط 213 تھی۔

خلیج ٹائمز نے شارجہ میں معمولی ٹریفک حادثات کے لیے مشترکہ سروے کرنے والی کمیٹی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 60 فیصد حادثات گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوئے اور زیادہ تر دن 12 بجے سے شام 6 بجے کے کے درمیان پیش آئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حادثہ اور RSA ڈیپارٹمنٹ منیجر رافید آٹوموٹو سلوشنز عبدالرحمن الشمسی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی تعداد میں اضافہ متوقع تھا کیوں کہ اسکول سے واپس جانے کے دوران سڑک پر گاڑیوں اور بسوں کی شدید نقل و حرکت دیکھی گئی ، اس دوران اپنی منزلوں کی طرف دوڑتے ہوئے اسکولوں کی طرف جانے والی گاڑیوں کچھ سڑکوں پر بھیڑ کا سبب بنی۔

انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو 317 معمولی ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2021 کے دوران ایک دن میں اب تک ریکارڈ کیے جانے والے حادثات کی سب سے بڑی تعداد ہے ، موٹرسائیکلوں کو حادثات کے اس نمبر کو مدنظر رکھنا چاہیئے اور انہیں اپنی حفاظت اور تمام سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پیروی اور ان کی پابندی کرنی چاہیے۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں