عید میلاد النبی ﷺ ، شارجہ کے رہائشی پاکستانیوں اور دیگر شہریوں کیلئے شاندار سہولت کا اعلان

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر 21 اکتوبر بروز جمعرات کو شارجہ میں پبلک پارکنگ مفت ہوگی۔ شارجہ میونسپلٹی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 اکتوبر 2021 10:36

عید میلاد النبی ﷺ ، شارجہ کے رہائشی پاکستانیوں اور دیگر شہریوں کیلئے شاندار سہولت کا اعلان
شارجہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2021ء ) عید میلاد النبی ﷺ پر شارجہ کے رہائشی پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کیلئے شاندار سہولت کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شارجہ کے کچھ علاقوں میں مفت پبلک پارکنگ کا اعلان کیا گیا ہے ، اس ضمن میں شارجہ میونسپلٹی ایک بیان میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر 21 اکتوبر بروز جمعرات کو شارجہ میں پبلک پارکنگ مفت ہوگی ، شارجہ کے راہئشی الحسن اسٹریٹ (بینک کمپلیکس) ، الشواہین ، الشیوخ کارنچ سٹریٹ ، قیس ابن ابی ساسہ اسٹریٹ ، الجبیل ، سنٹرل سوق ، المجاز 1 ، کارنچ سٹریٹ (خالد لگون علاقہ) ، مجاز 1 ، مجاز 2 ، یونیورسٹی سٹی روڈ ، اور موعلیہ کمرشل ایریا کے علاوہ ہر علاقے میں مفت پارکنگ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یو اے ای میں کارکنوں کو 3 چھٹیاں مل گئیں ، وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 21 اکتوبر کو نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ، وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن کی جانب سے 21 اکتوبر کو نجی شعبے کے اداروں اور دیگر کمپنیوں میں تمام ملازمین کے لیے معاوضے سمیت چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کی جانب سے بھی ایک اعلان کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے ماتحت اداروں میں 24 اکتوبر بروز اتوار کو دوبارہ شروع ہوگا ، جب کہ عید میلاد النبی ﷺ پر جمعرات کی چھٹی کے بعد عرب امارات میں ویک اینڈ کا آغاز ہوجائے گی جس کی وجہ سے جمعہ ہفتہ بھی تعطیل ہوگی اور کارکن اتوار کو دوبارہ کام پر جائیں گے۔

اتھارٹی نے صدر مملکت شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور امارات کے سپریم کونسل کے اراکین اور حکمران ، نیز متحدہ عرب امارات کے عوام ‘ عرب اور اسلامی ممالک کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مبارکباد بھی دی ہے۔

خیال رہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے ، مسلمان اس دن خدا کے رسول کی ولادت کی سالگرہ مناتے ہیں ، عربی میں اس دن کو عید المیلاد النبوی ﷺ کہا جاتا ہے ، پیغمبر محمد ﷺ مکہ سعودی عرب میں 570 عیسوی میں پیدا ہوئے ، ان کی پیدائش کی درست تاریخ واضح نہیں ہے تاہم مسلمان اسلامی مہینے ربیع الاول کے 12 ویں دن محمد ﷺ کی سالگرہ مناتے ہیں ، جو اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے ، مسلمانوں کے لیے یہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ روزہ رکھ کر یا قرآن پڑھ کر ، روحانی طور پر خدا کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں