گروپ اے کا آخری لیگ میچ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تگڑا ہدف دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید پیدا کر لی

پروٹیز کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلش ٹیم کو 131 رنز تک محدود کرنے کی ضرورت، بصورت دیگر فائنل 4 میں پاکستان اور آسٹریلیا کا آمنا سامنا ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 نومبر 2021 21:25

گروپ اے کا آخری لیگ میچ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تگڑا ہدف دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید پیدا کر لی
شارجہ (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 نومبر2021ء) گروپ اے کا آخری لیگ میچ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تگڑا ہدف دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید پیدا کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گروپ اے کا آخری لیگ میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کوشاں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو کامیابی کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دینے کی ضرورت ہے۔ پروٹیز کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلش ٹیم کو 131 رنز تک محدود کرنا ہو گا۔ اگر جنوبی افریقی باولرز انگلش بلے بازوں کو 131 رنز تک محدود رکھنے میں ناکام رہے، تو پھر میچ میں فتح حاصل کرنے کے باوجود جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی، آسٹریلیا کی ٹیم بہتر رن ریٹ ہونے کے باعث ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم ہے، جو کل بروز اتوار سکاٹ لینڈ کیخلاف اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی۔ پاکستان تاحال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں فتح کی صورت میں پاکستان دبئی میں شیڈول سیمی فائنل کھیلے گی۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں