شارجہ میں ممکنہ طور پر کئی جانیں بچانے پر پاکستانی شہری کی ستائش

متحدہ عرب امارات کے 2 سرکاری اداروں نے عبدالعزیز عبدالحمید کو اعزاز سے نواز دیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 31 دسمبر 2022 14:41

شارجہ میں ممکنہ طور پر کئی جانیں بچانے پر پاکستانی شہری کی ستائش
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 دسمبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ممکنہ طور پر کئی جانیں بچانے پر پاکستانی شہری کو 2 سرکاری اداروں نے اعزاز سے نواز دیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق سوشل میدیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک تارک وطن کارکن کو بیریئر بنانے اور ڈرائیوروں کو ممکنہ طور پر سڑک کے کنارے بنے ایک بڑے گڑھے کی طرف جانے سے روکنے کے لیے لکڑی اور پتھروں کے ٹکڑوں کو جمع کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر متحدہ عرب امارات کے دو سرکاری اداروں نے شارجہ میں سڑک استعمال کرنے والوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے پر پاکستانی شہری عبدالعزیز عبدالحمید کو اعزاز سے نوازا، شارجہ کی پولیس اور یو اے ای کی انسانی وسائل اور اماراتی وزارت دونوں نے اسے اعزاز ایوارڈ کیے۔


وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے امور انسانی وسائل خلیل الخوری نے کہا کہ ہم ایسے انسانی اشاروں کی بہت قدر اور تعریف کرتے ہیں، عبدالعزیز نے جو کیا ہم اس پر ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتے، ان کا قابل غور اقدام واقعی مہربانی اور ہمدردی کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے شارجہ پولیس نے بتایا کہ عبدالعزیز نے ڈرائیوروں کو سڑک کے کنارے ایک بڑے خطرناک سوراخ سے خبردار کرنے کے لیے عارضی رکاوٹیں لگانے کی پہل کی، جب ملک میں شدید بارش ہوئی تو اس علاقے میں زمین کا کچھ حصہ نیچے کی طرف دھنس گیا، جس سے گاڑی چلانے والوں کے لیے خطرہ پیدا ہوا، اس صورت حال کو دیکھ کر عبدالعزیز حرکت میں آئے اور جو کچھ بھی ملا اسے استعمال کرتے ہوئے کسی قسم کی رکاوٹیں کھڑی کیں۔


پاکستانی شہری کے اس عمل پر شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل عبداللہ مبارک بن عامر نے عبدالعزیز کو اعزاز سے نوازا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فورس ان رہائشیوں کی ہمیشہ ستائش کی منتظر رہتی ہے جو کمیونٹی کی مدد کے لیے اپنے فرائض سے بالاتر ہو کر آگے بڑھتے ہیں۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں