شارجہ؛ رمضان میں کام کے اوقات کیلئے خصوصی اجازت نامے کا اعلان

مقدس مہینے میں آدھی رات کے بعد کام جاری رکھنے کیلئے اداروں کو اجازت نامے کیلئے درخواست دینی ہوگی

Sajid Ali ساجد علی منگل 14 مارچ 2023 15:03

شارجہ؛ رمضان میں کام کے اوقات کیلئے خصوصی اجازت نامے کا اعلان
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 مارچ 2023ء) متحدہ عرب امارات میں رمضان کے دوران شارجہ نے کام کے اوقات میں توسیع کے لیے خصوصی اجازت نامے کا اعلان کردیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق شارجہ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ امارات میں کاروباری اداروں کو رمضان کے دوران کام کے اوقات میں توسیع کے لیے خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہوگی، مقدس مہینے کے دوران آدھی رات کے بعد کام جاری رکھنے کے لیے دکانوں اور دکانوں جیسے اداروں کو اس اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہے، اجازت نامے کے لیے شارجہ میونسپلٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انجینئرنگ ٹھیکیداروں کو آدھی رات کے بعد کام کرنے کے لیے یہ اجازت نامہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ شارجہ میونسپلٹی نے ان اداروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جو اس اصول سے مستثنیٰ ہیں، جس کے تحت ریسٹورنٹس، بیکریاں اور کیفے ٹیریا اس اجازت نامے کے بغیر کام کے اوقات کو آدھی رات سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح دو اجازت نامے ہیں جو کھانے پینے والوں پر لاگو ہوتے ہیں، ان میں ایک یہ ہے کہ کھانے کی تیاری کے لیے دن کے وقت ڈسپلے لگانا اور کھانے کی جگہوں پر ڈسپلے کرنا، بشمول شاپنگ سینٹرز کے اندر منع ہے، اس کے لیے اجازت نامے کی فیس 3,000 درہم ہے جب کہ دوسرا اجازت نامہ افطار سے عین قبل کھانے پینے کی جگہوں کے سامنے کھانے پینے کی اشیاء کی نمائش کرنے کے لیے ہے، اس اجازت نامے کی فیس 500 درہم ہے۔

اس ھوالے سے کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کے سامان کے مالکان یا مینیجر اجازت نامے کے لیے شارجہ میونسپلٹی کے فوڈ کنٹرول سیکشن کاؤنٹر پر مضافاتی امور کے شعبے انڈسٹریل ایریا 5 میں درخواست دے سکتے ہیں جب کہ میونسپلٹی نے ماہ مقدس کے دوران کھانے کی نمائش کے لیے عام ہدایات کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں