شارجہ میں رمضان کیلئے اشیاء پر 75 فیصد رعایت دے دی گئی

رمضان فیسٹیول کی 35 روزہ تقریبات کے ساتھ ساتھ تفریح اور انعامات کے لیے سرپرائزز کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 22 مارچ 2023 14:04

شارجہ میں رمضان کیلئے اشیاء پر 75 فیصد رعایت دے دی گئی
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 مارچ 2023ء ) شارجہ رمضان فیسٹیول شروع ہوتے ہی اشیاء پر 75 فیصد رعایت دے دی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق شارجہ رمضان فیسٹیول کا 33 واں ایڈیشن آج 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے جو 25 اپریل تک جاری رہے گا، جس کا اہتمام شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امارات کے مختلف شہروں اور علاقوں میں کیا ہے، 35 دنوں کے دوران رہائشیوں اور زائرین کو تفریحی تقریبات، شاپنگ پروموشنز اور انعامات کے ساتھ ساتھ شاپنگ مالز میں "بڑی چھوٹ" کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا، شارجہ رمضان فیسٹیول کے دوران امارات کے مالز میں سینکڑوں برانڈز 25 سے 75 فیصد تک رعایتیں پیش کریں گے، اس سال فیسٹیول کا نعرہ ہے 'رمضان: ہم مل کر اسے مزید یادگار بنائیں گے'۔

اس حوالے سے شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد امین العوادی نے کہا ہے کہ یہ میلہ نا صرف مقامی معیشت کو مضبوط کرنے، بازاروں میں تجارتی نقل و حرکت کو فعال کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

SCCI میں اقتصادی تعلقات اور مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر اور فیسٹیول کے جنرل کوآرڈینیٹر ابراہیم راشد الجروان نے کہا ہے کہ چیمبر نے تمام خریداروں کے لیے ایک منفرد اور ناقابل فراموش تجربہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، یہ تقریب شارجہ کے روحانی ماحول اور سماجی مظاہر کی وجہ سے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران دنیا کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک کے طور پر شارجہ کی پوزیشن کو نمایاں طور پر بڑھا دے گی۔

اس کے علاوہ فیسٹیول میں تفریحی تقریبات پیش کی جائیں گی جو امارات بھر میں منعقد ہوں گے، ساتھ ہی رمضان کے دوران خریداروں کے لیے پروموشنز اور انعامات بھی پیش کیے جائیں گے، بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے شاپنگ مالز اور دکانوں کے پاس سرپرائزز موجود ہیں، اس کے ساتھ ساتھ امارات میں سیاحتی مقامات پر رمضان کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں