دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 20:55

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ افغانستان کےخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز ، عماد وسیم، فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ ٹیم میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کا 93 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے محمد حارث کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 کے مجموعی اسکور پر حارث 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کیخلاف 92 رنز، پاکستان کا 20 اوورز کھیل کر سب سے کم اسکور رہا اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر نوین الحق کا شکار بنے جبکہ طیب طاہر 16 رنز پر راشد خان کو کیچ دے بیٹھے۔ جارح مزاج اعظم خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں 41 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

اس کے بعد کپتان شاداب خان 12، فہیم اشرف اور نسیم شاہ 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 18 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناسکی۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ عظمت اللہ، نوین اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ ابراہیم زادران کی گری جسے احسان اللہ نے ڈیبیو میچ میں اپنی پہلی بال پر آؤٹ کیا۔

یوں وہ ڈیبیو میچ میں پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے۔ احسان اللہ نے پہلے اوور کی ہی تیسری گیند پر گلبدین نائب کو بھی آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد نسیم شاہ نے رحمان اللہ گرباز کی وکٹ حاصل کی اور عماد وسیم نے بھی کریم جنت کو بولڈ کردیا۔ 4 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی اور نجیب اللہ زادران نے لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور افغان ٹیم کو پاکستان کے خلاف فتح دلائی۔

افغان ٹیم نے 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح ہے۔ اس جیت کے بعد افغان ٹیم نے سریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 اور نجیب اللہ زادران 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کے احسان اللہ نے 2، نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں