ایئرعربیہ نے مسافروں کو اضافی ہینڈ بیگیج ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی

شیر خوار بچے کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر اس کے علاوہ بھی 3 کلو مزید سامان ہمراہ لے جاسکیں گے

Sajid Ali ساجد علی پیر 13 جنوری 2025 14:47

ایئرعربیہ نے مسافروں کو اضافی ہینڈ بیگیج ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے مسافروں کی سہولت کیلئے ہینڈ بیگیج میں اضافہ کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق کم لاگت والے کیریئر ایئر عربیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسافر اب مفت 10 کلو تک مفت ہینڈ بیگج سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، تاہم اس اجازت شدہ وزن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ایک کیری آن بیگیج اور دوسرا کوئی چھوٹا سا ذاتی استعمال کا آئٹم ہوسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کیری آن بیگیج کا طول و عرض 55cm x 40cm x 20cm ہونا چاہیئے اور اسے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں محفوظ طریقے سے فٹ ہوجائے جب کہ دوسرا بیگ جو کہ ہینڈ بیگ، ڈیوٹی فری بیگ یا بیک پیک ہو سکتا ہے، مسافر کے سامنے والی سیٹ کے نیچے فٹ ہونا چاہیے، اس کا طول و عرض 25cm x 33cm x 20cm ہونا ضروری ہے جب کہ جو مسافر شیر خوار بچے کے ساتھ سفر کر رہے ہیں انہیں 3 کلو گرام اضافی سامان ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی دیگر ایئر لائنز جیسے ایمریٹس، فلائی دبئی اور اتحاد ایئر ویز مسافروں کو ایک ہینڈ بیگ کے ساتھ ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دیتی ہیں جس کا وزن 7 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے، ایمریٹس کے لیے اگرچہ شراب، سگریٹ اور پرفیوم کی مناسب مقدار میں ڈیوٹی فری خریداری کی بھی اجازت ہے، تاہم ایئر لائن نے واضح کیا کہ بھارت کے ہوائی اڈوں سے سوار ہونے والے مسافروں کو ایک کیری آن بیگیج کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح وہ لوگ جو اتحاد ایئر ویز کے ساتھ اکانومی کلاس میں ایک شیر خوار بچے کے ساتھ سفر کرتے ہیں جن کی عمر سات دن سے 23 ماہ کے درمیان ہے، وہ ایک کیبن بیگ بھی لے سکتے ہیں جس کا وزن 5 کلوگرام تک ہے اور اس کے علاوہ ایک اضافی چیز جیسے ایک پش چیئر، کیری کوٹ، یا کار سیٹ بھی لے سکتے ہیں اگر یہ چیز مخصوص جہتوں کو پورا کرتا ہے جب کہ فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ 7 کلوگرام ہینڈ بیگیج کے علاوہ ایک لیپ ٹاپ بیگ، ایک لیڈیز ہینڈ بیگ یا ایک جنٹلمینز بیگ کو جہاز میں رکھنے کی اجازت ہوگی۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں