متحدہ عرب امارات میں شاہی خاندان سوگ میں ڈُوب گیا

اُم القوین کے شہزادہ شیخ محمد بن حُمید بن عبدالرحمان الشمسی انتقال کر گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 فروری 2020 16:18

متحدہ عرب امارات میں شاہی خاندان سوگ میں ڈُوب گیا
اُم القوین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15فروری 2020ء) اس وقت اماراتی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ اُم القوین ریاست کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اہم فرد کا گزشتہ روز انتقال کر جانا ہے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے اُم القوین کے شہزادے شیخ محمد بن حُمید بن عبدالرحمان الشمسیانتقال فر ما گئے ہیں۔

شیخ محمد بن حمُید کے انتقال کا اعلان خود اُم القوین کے فرمانروا عزت مآب شیخ سعود بن راشد المعلیٰ نے کیا جو اماراتی سپریم کونسل کے ممبر بھی ہیں۔مرحوم شیخ حُمید بن عبدالرحمان الشمسی کا انتقال آج صبح ہوا ہے۔ اُن کی نمازہ جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد شیخ احمد بن راشد المعلیٰ مسجد میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دی گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ بھی دیگر ریاستوں کی شاہی شخصیات کے علاوہ، سرکاری ملازمین، اہم کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ شہزادہ شیخ محمد بن حُمید کا شمار شاہی خاندان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔ اماراتی عوام نے بھی اس دْکھ بھری خبر پر سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اماراتی عوام اور تارکین وطن نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات سے اللہ تعالیٰ سے دْعا کی ہے کہ پروردگار سوگوار خاندان کو اس صدمے کے دوران صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کے ایصالِ ثواب اور اْنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لیے خصوصی دُعا بھی کی گئی ہے۔ اُم القوین کے فرمانروا عزت مآب شیخ سعود بن راشد المعلیٰ سے مختلف شخصیات کی جانب سے رابطہ کر کے اُن سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ام القیوین میں شائع ہونے والی مزید خبریں