متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ کے صفحات پرویزہ اسٹیکرز کے متبادل نیا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی منصوبہ بندی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 10:42

متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ کے صفحات پرویزہ اسٹیکرز کے متبادل نیا آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی منصوبہ بندی
ابوظبہی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزہ کے لئے جو اسٹیکرز پاسپورٹ پر سٹیم کیے جاتے ہیں انکے متبادل آن لائن سسٹم متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

رہائشی اور خارجی معاملات کے جنرل ڈائریکٹر نے گزشتہ ہفتے عجمان میں ہونے والے اجلاس کے دوران ممکنہ طور پر ہونے والی ان تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ ان تبدیلیوں کا مقصد ویژن 2020 کی طرف پیش رفت ہے اور دوسرا اس سے کاغذات ، وقت اور کام کرنے میں تگ ودو میں کمی لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں